کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کو سابق کھلاڑیوں،ماہرین اور شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز ہمارے لئے بوجھ بن رہے ہیں، ان کی کار کردگی سوالیہ نشان ہے، دوسری جانب قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے لئے چیلنج رہا ہے، ایک ہفتے پہلے انگلینڈ پہنچے تھے ، ہر ایشین ٹیم کو انگلینڈ میں ہمیشہ جدوجہد کا سامنا رہتا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اگلے میچوں میں کم بیک کرینگے، مڈل آرڈر میں لمبی شراکت دینے پر توجہ دینا ہوگی۔کچھ خامیاں ہیں اسے دور کرنا ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ نے ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، ہم کسی ڈپارٹمنٹ میں تسلسل کے ساتھ پر فارم نہیں کرسکے۔ انگلینڈ میں جیت کیلئے کھیل میں تسلسل رکھنا ضروری ہے۔