کراچی(اسٹاف رپورٹر) مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 51 سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ سیریز کے اختتام پر بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے مستقبل میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ کی سیریز کا مطالبہ کردیا۔ ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 64اور دوسری اننگز میں 95 رنزپرڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے واحد اننگز میں 210 رنزبنائے، مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں ۔ میچ میں ٹیموں نے کل 369رنز بنائے جو ٹیسٹ میچز میں کم ترین مجموعہ ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلے جبکہ بنگلہ دیش شکست کے باوجود چوتھے نمبر پر ہے۔