• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں پر غور، بابر کی واپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈزٹیسٹ میں تباہ کن کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم پیر کو لندن پہنچ رہی ہے۔ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی سمیت پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کیلئے پرامید ہے ،اس صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔ ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ لندن کی کنڈیشنز مختلف اور نسبتاً خشک ہے، جبکہ فلیٹ پچ کی توقع کی جارہی ہے۔ ٹیم میٹنگ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لیا گیا اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 

اسپورٹس سے مزید