کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین کےجونیئر ایشیا کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 19 اگست سے پی او ایف ہاکی اسٹیڈیم واہ کینٹ میں شروع ہوگا۔پی ایچ ایف نے تمام کھلاڑیوں کو 19 اگست کی شام 4 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ ہدایات کے مطابق صرف وہی کھلاڑی شرکت کی اہل ہوں گے جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہے۔