• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی، پاکستان کی پوزیشن کے میچ میں کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پوزیشن کے میچ میںپاکستان نے جاپان کو شکست دے کر 16سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔نیدرلینڈ میں پاکستان نےنویں سے 16ویں پوزیشن کے میچ میں جاپان کو 3کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا۔خیال رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ 8 سال بعد 2026کے ورلڈکپ کےکوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو ابتدائی تین میچز میں کامیابی نہیں ملی اور وہ دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی تاہم نویں سے 16ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان دو گول سے خسارے میں تھا تاہم پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اور مقابلہ تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ محمد ابوبکر انجری کے باعث میچ میں کپتانی نہیں کرسکے تھے ، ان کی جگہ معین شکیل نے کپتانی کی۔جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

اسپورٹس سے مزید