لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزارت دفاع نے امریکی کمپنی جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز انکارپوریٹڈ کے ساتھ تقریباً 1,943کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھارتی بحریہ کو دو ایم کیو-9 بی سی گارڈین ہائی الٹی ٹیوڈ لانگ اینڈیورنس ڈرونز 30 ماہ کے لئے کرائے پر دیئے جائیں گے۔