آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور سست روی کا شکار ہے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز 6 کمرشل مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، ان میں سے 3 خلیج میں داخل ہوئے اور 3 خلیج سے باہر نکلے۔
گزشتہ 10 دن کی اوسط تقریباً 11 جہاز روزانہ تھی، ہفتے کے روز آمد و رفت کم ہو کر صرف 3 جہاز رہ گئی تھی، جبکہ اتوار کو یہ تعداد مزید کم ہو کر 2 جہاز رہ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئی ایل ایم جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرتا ہوا ریکارڈ نہیں کیا گیا، جنگ سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ 130 سے زائد جہاز گزرا کرتے تھے۔