• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کرتارپور صاحب کوریڈور معطل

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کوریڈور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر معطل ہے اور مستقبل قریب میں اسے کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی زیارت کے لئے دو طرفہ پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک ویزہ سروس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکھ اور ہندو جتھے مذہبی مقامات پر جانے کیلئے پاکستان کا دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید