راولپنڈی (حافظ وسیم اختر اسٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں نورین خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی گئی ۔ جیل ذرائع کے مطابق منگل کوعلیمہ خان ،نوین خان اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے جہاں جیل حکام نے صرف نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ،جس پروہ اکیلی جیل کے اندر گئیں جہاں انہوں نے جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے آدھ گھنٹے تک ملاقات کی۔