اسلام آباد (زبیر قصوری )غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی، FIA کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش،50 سے زائد انٹرنیٹ کنکشنز، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل آلات زیر استعمال، وزٹ، ٹورسٹ اور بزنس ویزوں پر آنے والے غیر ملکیوں کی سرگرمیاں ویزا مقاصد سے مختلف پائی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ڈاکٹر عثمان انور نے اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری اور ان کی مبینہ غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تازہ پیش رفت رپورٹ وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کو پیش کر دی ہے۔