• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد(حافظ وسیم اختر، عاطف شیرازی)سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی اسپتال(شفاء انٹرنیشنل اسپتال )منتقل کر دیاگیا ،سکیورٹی کے سخت انتظامات،اسپتال کو سب جیل قراردے دیا گیا ہے، عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اڈیالہ جیل سے قافلے کے ساتھ شفا اسپتال کے لئے روانہ ہوئے،اسپتال میں 6ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرینگے جس کے بعد اسپتال میں ایڈمٹ کرنے کا فیصلہ ہوگایا دوبارہ جیل جائیں گے، ذرائع کے مطابق 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، عدالتی احکامات کے مطابق ان کی سی ٹی اے انجیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا،ذرائع کے مطابق عمران خان کو انتہائی سخت سیکورٹی میں رات 12 بج کر 35منٹ پر اڈیالہ جیل سے روانہ کیاگیا،سیکورٹی قافلے میں راولپنڈی ، اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس ، ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شامل تھیں ،اسپتال میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے،ذرائع کاکہنا ہے کہ شفاء انٹرنیشنل اسپتال کے اندر اور بیرونی راستوں پر 700 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید