کراچی(طاہرعزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقےبلدیہ ٹاون میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے جدید اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کسی بھی دن اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیں گے اس اسٹیڈیم میں کرکٹ،ہاکی اور فٹبال کے الگ الگ گراونڈ کے ساتھ انڈور جمنازیم، باسکٹ بال کورٹ اور فٹ سال کی سہولت فراہم کی گئی ہے اسٹیڈیم میں پارکنگ اور پارکنگ ایریابھی مختص کئے گئے ہیں اسٹیڈیم 25 ایکڑ پر محیط ہےکلک کے فنڈ سے اسے مکمل کرنے کے لئے ایک سال کی مدت تھی اور اسے وقت مقررہ پر تعمیر کر لیا گیا ہے کے ایم سی ذرائع نے بتایا کہ اسٹیڈیم کا کام ہر لحاظ سے مکمل ہےبجلی کی پی ایم ٹی لگنے کا انتظار کیا جا رہا ہے اس مد میں کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 40لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔