اسلام آباد (ساجد چوہدری ، عاصم جاوید ) سینیٹ میں مختلف قوانین میں ترمیم کے 7 بل پیش، متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد،والدین کی دیکھ بھال متعلق مسلم عائلی قوانین میں ترمیم ، خواتین کے چہرے پر لوگ تیزاب پھینک کے مقدمات میں قانو نی سقم دور کرنے کا فوجداری ترمیمی بل ،انسداد عصمت دری ترمیمی بل 2026،صنعتی تعلقات ترمیمی بل 2026 اور پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل شامل، قائم مقام چیئرمین نے یہ بل مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ۔