• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 3 روزہ ’’کنزرویشن جرنلزم آن بائیو ڈائیورسٹی فیلوشپ‘‘ پروگرام کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جانوروں کے تحفظ، انسانوں اور جانوروں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ اور حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے میں صحافت کے کردار کے حوالے سے3 روزہ کنزرویشن جرنلزم آن بائیو ڈائیورسٹی فیلوشپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پر حیاتیاتی تنوع ،موسمیاتی تبدیلیوں،ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے تحفظ کی رپورٹنگ پرزور دیا گیا۔یہ پروگرام لیونگ اِن فری انوائرمنٹ ( لائف ) سوسائٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ جنگلی حیات سندھ، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور جامعہ گرین وچ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جانوروں کی فلاح، جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں و انسانی آبادیوں کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کے بارے میں ان کی آگاہی اور فہم کو مزید بہتر بنانا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید