کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے 40 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے ۔ پیر کی دوپہر بینک سے رقم نکلوا کر کار میں اپنے آفس پہنچا ہی تھا کہ اس دوران تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو جو کہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے اسلحے کے زور پر اس سے 40 لاکھ روپے نقد چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔