اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تنازعات کے متبادل حل اور موثر مصالحتی نظام کو ملک بھر میں وسعت دینگے ، غیر سنجیدہ اور بے بنیاد مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی ، عدالتی اصلاحات کیلئے اعلیٰ عدلیہ اور صوبائی حکومتوں کیساتھ کام جاری ہے،سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مقدمات کو ثالثی کے لئے ریفر کیا جا رہا ہے۔