• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیڈول سے 20 فیصد کم ریٹ پر ٹھیکے دینے کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جائے، چیئرمین کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن نعیم کاظمی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیڈول ریٹ سے 20فیصد کم ریٹ کی پیشکش کرنے والے ٹھیکیداروں کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دینے کے طریقہ کار پر فوری نظرثانی کی جائے اور موجودہ مارکیٹ نرخوں، تعمیراتی لاگت اور کام کے حقیقی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول ریٹ یا اس سے زائد مناسب ریٹ پر ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیے جائیں تاکہ ٹھیکیدار مطلوبہ معیار کے مطابق کام مکمل کرسکیں 20فیصد کم ریٹ پر ٹھیکے دینے کا نظام ترقیاتی کاموں کیلئے خطرہ بن گیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے)کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شیڈول ریٹ سے 20 فیصد تک کم ریٹ پر ٹھیکے دینے کی پالیسی کے باعث شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں موجودہ مہنگائی، تعمیراتی اشیا اور دیگر آئٹمز کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باوجود شیڈول ریٹ سے 20 فیصد کم قیمت پر کام حاصل کرنا عملی طور پر معیاری تعمیراتی کام کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید