اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سینیٹر احد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت سول سرونٹس کے تربیتی کورسز کے نصاب میں اصلاحات کریگی، ہم ایسی باصلاحیت، اہلیت پر مبنی سول سروس چاہتے ہیں جو قابلِ پیمائش نتائج اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کی تربیتی ضروریات کے تجزیے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔