اسلام آباد(ایوب ناصر، زبیر قصوری) آن لائن فراڈ کے الزام میں گرفتار سینکڑوں غیر ملکیوں کے لیے اسلام آباد میں ایک اور سب جیل قائم کر دی گئی ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے سیکٹر آئی ٹین تھری سٹریٹ 7 میں پلاٹ نمبر 89 پر قائم عمارت کو سب جیل قرار دے دیا لاک اپ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔