راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے بھی ملاقات کی۔وفد میں افضل بٹ،مظہر عباس اور آصف بشیر چوہدری شامل تھے، اس موقع پر شیری رحمان، شازیہ مری، وقار مہدی، مسرور احسن، سرمد علی و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پیکا ایکٹ میں ترامیم اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔