اسلام آباد (زبیر قصوری)پاک سیٹ ایم ایم ون پر گنجائش نہ تھی، بعض اداروں کا سیٹلائٹ رابطہ یو اے ای کی کمپنی کو منتقل کیا، پاک ڈیٹا کام کی تصدیق، نیشنل بینک آف پاکستان، او جی ڈی سی ایل، اے جی پی آر/پیفرا اور دیگر اہم سرکاری اداروں کی سیٹلائٹ رابطہ سروس پاکستان کے مقامی پاک سیٹ نیٹ ورک سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی یح سیٹ کی یح کلک سروس پر منتقل کیے جانے کی پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ نے تصدیق کردی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ منتقلی تکنیکی ضرورت، موزوں متبادل کی دستیابی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کی گئی۔