کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا کینیڈا پر 50فیصد ٹیرف کا وار، تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تین روزہ بات چیت بے نتیجہ ختم، کینیڈا نے بھی امریکی ٹیرف کا برابر جواب دینے کا اعلان کردیا۔ 20 ارب ڈالر کی کینیڈین برآمدات کو دھچکا،الیکٹرانکس، مشینری و ڈیری مصنوعات زد میں آگئیں۔وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا تھا امریکا 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا تو کینیڈا بھی اتنی ہی مالیت کے ٹیرف عائد کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والے تین روزہ مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد امریکا نے کینیڈا کی تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔