• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چین سرحدی تنازع اجیت ڈوول آج بیجنگ پہنچیں گے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول چین کے دو روزہ دورے پر آج بیجنگ پہنچیں گے جہاں منگل کے روز وہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بھارت چین سرحدی تنازع پر اسپیشل ریپریزنٹیٹوز کی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بات چیت میں سرحدی تنازع کے سیاسی پہلوؤں کے ساتھ دفاعی اور فوجی معاملات بھی بات ہوگی۔ دورے میں ڈی ایسکیلشن، بفر زونز کی حیثیت، اور اضافی فوجی تعیناتی کم کرنے کے امکانات پر بات ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید