• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ اپوزیشن کا پہلا پارلیمانی اجلاس، قانون سازی تک محدود رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (عاصم جاوید)متحدہ اپوزیشن کا پہلا پارلیمانی اجلاس، قانون سازی تک محدود رکھنے کا اعلان،مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام، عدلیہ، معیشت، دہشت گردی، سیاسی قیدیوں اور دیگر اہم قومی امور پر پارلیمنٹ کے اندر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبوں کی تقسیم کا وقت نہیں، اس سے عدم اعتماد میں اضافہ ہوگا،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ گھٹن کے ماحول میں اپوزیشن ارکان کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند ہے ، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مل کر آگے بڑھیں گی۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس زیر صدارت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید