اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نجی ہسپتال سے علاج اور اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 27 اگست تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی کا علاج نجی ہسپتال سے کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں نے بھی اسی ریلیف کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔