تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )حوثی جنگجوؤں نے تہران کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ ایران اور عمان کے وزراء خارجہ نے ہرمز سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے ایک مرحلہ وار فریم ورک پر تبادلہ خیال کیاہے ‘عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ عمان اور ایران کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد ہرمز میں ایک عارضی بحری راہداری کے قیام کا جلد اعلان کریں گے۔ ادھر صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اندر موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں تباہ کر دیا گیا ہے‘جو بھی بحری جہاز نئی بارودی سرنگیں بچھائے گا اسے فوری تباہ کر دیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران کےساتھ نہ تو کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے اورنہ ہی مذاکرات کا کوئی شیڈول طے ہے ۔