• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، ٹرمپ یا خصوصی ایلچی کی حیثیت سے نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر، جنگ نیوز)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ فیلڈمارشل کا دورہ ایران، ٹرمپ یا خصوصی ایلچی کی حیثیت سے نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاک ایران تجارت جاری ہے، پاکستان تہران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں پر عمل کرنے کا پابند نہیں،ایران کے ساتھ تجارت ہماری ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے، بھارت میں امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو ڈیمارش کیا گیا ہے،آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف تشدد اور پاکستان کیخلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت پھیلانے میں ملوث ہے، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کے دورہ امریکا پر تبصرہ نہیں کر سکتے، یہ امریکا اور بھارت کا معاملہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید