• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا عالمی امیج دباؤ کا شکار، 50 فیصد امریکی منفی نظر سے دیکھتے ہیں

کراچی (رفیق مانگٹ)بھارت کا عالمی امیج دباؤ کا شکار، 50 فیصد امریکی منفی نظر سے دیکھتے ہیں،عالمی سطح پر بھارت کے بارے میں عوامی رائے میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے، سروے کے مطابق مثبت تاثر کم اور منفی رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مسلمانوں کے ساتھ امتیاز، انٹرنیٹ پابندیوں اور حکومتی ناقدین کے خلاف اقدامات سے جوڑا جا رہا ہے۔ 36 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق اوسطاً صرف 45 فیصد افراد بھارت کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ 41 فیصد نے منفی رائے دی۔ اس کے برعکس محض تین سال قبل 23 ممالک میں کیے گئے سروے میں مثبت رائے 46 فیصد اور منفی 34 فیصد تھی-امریکا میں بھارت کے بارے میں رائے میں واضح گراوٹ دیکھی گئی۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق 45 فیصد امریکی بھارت کو مثبت جبکہ 50 فیصد منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔ پیو کے مطابق یہ شرح 2008 کے بعد کم ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے، جب تقریباً دو تہائی امریکیوں کی رائے بھارت کے حق میں تھی۔ نوجوان امریکیوں میں منفی رائے کا تناسب 56 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو اس رجحان کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید