• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریکارڈ کو محفوظ و ڈیجیٹل کرنے کیلئے رسائی کا نظام مزید سخت

لاہور(آصف محمود بٹ)توشہ خانہ ریکارڈ کو محفوظ و ڈیجیٹل کرنے کیلئے رسائی کا نظام مزید سخت۔ این آر ٹی سی کے مخصوص سرور سے کابینہ ڈویژن کا صرف ایک خاص کمپیوٹر منسلک، رسائی صرف سیکشن افسر اور ڈپٹی سیکریٹری کو حاصل ہوگی۔ مقررہ افسران کےفنگر پرنٹس کے بغیر کمپیوٹر نہیں کھلے گا، تحائف کی وصولی، مالیت، اجرا اور مکمل انٹری، ایگزٹ ڈیٹا مرکزی نظام میں محفوظ۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے ریکارڈ کو محفوظ، مربوط اور جدید ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینول رجسٹروں میں موجود ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے۔ معتبر ذرائع نے “جنگ” کو بتایا کہ کابینہ ڈویژن میں قائم کیا گیا یہ کمپیوٹرائزڈ نظام نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ایک خصوصی ڈیزگنیٹڈ سرور سے منسلک ہے، تاہم اس سرور تک رسائی کے لیے کابینہ ڈویژن میں صرف ایک مخصوص کمپیوٹر رکھا گیا ہے، جسے صرف دو مجاز افسران ہی استعمال کرسکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید