• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا پر بچوں کو عادی بنانے، نقصان چھپانے اور قانون شکنی کے سنگین الزامات

کراچی(رفیق مانگٹ)میٹا پر بچوں کو عادی بنانے، نقصان چھپانے اور قانون شکنی کے سنگین الزامات،میٹا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق دائر مقدمے میں عائد الزامات کو ایک مفصل 233 صفحات پر مشتمل شکایت نامے میں چار بنیادی نکات کے تحت بیان کیا گیا  کہ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تشکیل اور پالیسیوں کے ذریعے بچوں اور نوعمروں کی ذہنی و نفسیاتی صحت کو نقصان پہنچایا، جبکہ ان خطرات کو عوام سے چھپایا بھی گیا۔ پہلا اور مرکزی الزام پلیٹ فارمز کے مبینہ “لت آمیز ڈیزائن” سے متعلق ہے۔ شکایت کے مطابق میٹا نے جان بوجھ کر ایسے فیچرز متعارف کرائے جو نوعمروں کی نفسیاتی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان میں انفینیٹ اسکرول، آٹو پلے ویڈیوز، مسلسل نوٹیفکیشنز، لائکس جیسے سماجی دباؤ پیدا کرنے والے اشاریے، اور تصویری فلٹرز شامل ہیں، جو جسمانی خدوخال سے متعلق منفی احساسات کو بڑھاتے ہیں۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تمام فیچرز دماغ میں ڈوپامین کے ایسے چکر پیدا کرتے ہیں جو جوئے جیسی لت سے مشابہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید