کراچی(رفیق مانگٹ)26اگست کو ایک اہم قانونی پیش رفت میں میٹا پلیٹ فارمز نے امریکی ریاستوں کے ساتھ 49 کھرب94 ارب روپے (تقریباً 50کھرب روپے)( 18ارب ڈالر ) تک کے ایک قانونی تصفیے پر اتفاق کیا، جس کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام کو بچوں کے لیے لت آور بنانے کے الزامات نمٹا دیے گئے۔ یہ تصفیہ اوکلینڈ، کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں جاری مقدمے کے دوران طے پایا اور اس کے ساتھ ہی ایک ہائی پروفائل ٹرائل اختتام کو پہنچا، جس میں ریاستیں کمپنی پر صارفین کو گمراہ کرنے اور بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانونی تصفیے کے تحت میٹا آئندہ 10 سالوں میں49 کھرب94 ارب روپے( 18 ارب ڈالر )تک ادا کرے گا، جس میں تقریباً 35 کھرب 23 ارب (12.7 ارب ڈالر) یقینی ادائیگی جبکہ تقریباً 14 کھرب 70 ارب روپے(5 ارب ڈالر) مشروط رقم شامل ہے۔