• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رکن قائمہ کمیٹی صحت قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ پمز کے دورے میں پتا چلا ہے کہ نرسری میں چالیس سے پچاس بچے موجود تھے۔ سابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر واقعے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتیں۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے استعفیٰ کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا اور حامد میر کے سوال کہ کیا آپ نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا مصطفی کمال نے کہا کہ جب آپ کو معلوم ہے تو آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں جہاں سے آپ کو یہ سب معلوم ہوا ہے وہیں سے پوچھ لیں، چوبیس گھنٹے مزید انتظار کرلیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی بنائی جاچکی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کچھ اور کمیٹیاں بھی کام کر رہی ہیں ایک سانحہ تین انکوائری کمیٹیاں نتیجہ کیا ہوگا؟ کچھ لوگ جوڈیشل کمیشن کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید