راولپنڈی/کوئٹہ( نمائندہ خصوصی /جنگ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں، سیکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان، بنوں اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،11دہشتگرد جہنم واصل ، بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا،سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا،جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا،جس میں 5خوارج جہنم واصل ہوئے۔