کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے حوالے سے پاکستان، قطراور عمان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردیں۔ مذاکرات کی امید پیداہوگئی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف اور دیگر اعلیٰ حکام سےاہم ملاقاتیں کیں۔ قطر کے وزیراعظم تہران پہنچ رہے ہیں، عمان و ایران نے آبنائے ہرمز پر بھی عارضی بحری راستے سے متعلق پیش رفت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے، جہاں قطر، عمان اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے حالیہ دنوں میں تہران کے دورے اور اہم ملاقاتیں کی ہیں۔