• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کرینگے، حافظ نعیم

لاہور (جنگ نیوز)پیٹرولم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے جاری، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ملک گیر پرامن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج دھرنوں سے نکل کر بازاروں اور سڑکوں تک پھیلایا جائے گا، عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔ حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈال کر بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے، اب ڈرامے بازی ختم کرکے لوگوں کو حقیقی ریلیف دینا ہوگا۔ حکمرانوں کے پاس نہ کوئی وژن (Vision) ہے نہ صلاحیت، ان کا واحد وژن عوام کو لوٹنا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب صرف تین نہیں بلکہ ملک کے کئی شہروں میں بیک وقت دھرنے جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید