• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کا فیصلہ مصطفیٰ کمال نے نہیں کرنا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبوں کا فیصلہ مصطفیٰ کمال نے نہیں کرنا،مصطفیٰ کمال مئیر کو طاقت ور ہونے کی بات کرتے ہیں تو پھر گریڈ بائیس کے افسر کے ذریعے کراچی میں کیوں کام کراتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کو اگر آج مئیر بنادیا جائے تو بولیں گے اختیار دیدواگر وہ مئیر نہیں تو سارے اختیارات اسلام آباد کو دیدوخوف کے سائے ہم نے ختم کردئے ہیںکراچی کو روشنی کا شہر بنائیں گے بلاول سے بات ہوئی انکی نہ شادی ہوئی ہے نہ منگنی بلاول کی کوئی بات بھی پکی نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب ضلع وسطی میں فلائ اوور کے نیچے ترقیاتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہوا ہےضلع وسطی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کیابلاول بھٹو جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید