• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پمز، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد معطل افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے پمزسانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد معطل افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں کر دیں ،ڈاکٹر محمد سلمان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا چارج سنبھال لیا ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث بھی معطل ، ان کی جگہ ڈاکٹر الطاف کو اضافی چارج سپرد، پروفیسر و ہیڈ آف آبز اینڈ گائنی ڈاکٹر نوشیلا امجد کی جگہ ڈاکٹر شمائلہ کو چارج حوالے۔وفاقی وزارت صحت کے نوٹیفکیشنز کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو 120 روز کیلئے معطل کر کے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ، وہ 3 سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید