کراچی (نیوز ڈیسک) اونٹاریو جھیل تنازعے میں ٹرمپ نے کینیڈین ہنسوں کا فوجی دستہ میدان میں اتار دیا۔ امریکی صدر نے سنہرے بالوں اور بندوقوں والے ہنسوں کی ویڈیو شیئر کردی، انسانی حقوق رہنما کا سخت ردعمل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک غیر معمولی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ویڈیو میں کینیڈین ہنسوں کو ٹرمپ جیسے سنہرے بالوں اور بندوقوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں جھیل اونٹاریو کو ’’لیک امریکا‘‘ کا نام دیا گیا۔