• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل میپس پر لیک اونٹاریو کا نام لیک امریکہ رکھنے پر شدید ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل میپس پر لیک اونٹاریو کا نام لیک امریکہ رکھنے پر شدید ردعمل اور تنقید، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد نام تبدیل کرنے پر صارفین برہم، "لیک اونٹاریو آج بھی، ہمیشہ بھی"، کینیڈا نے نام مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم کارنی کا کہنا ہے اس جھیل کا نام لیک اونٹاریو تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، یہ نام کینیڈا اور امریکہ کے قیام سے بھی پہلے کا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد گوگل میپس کی جانب سے لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے "لیک امریکہ" ظاہر کرنے پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گوگل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ کے سامنے جھکنے کا الزام دیا، جبکہ متعدد صارفین نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔ دوسری جانب ایپل میپس نے تاحال لیک اونٹاریو کا نام تبدیل نہیں کیا، اگرچہ اس نے پہلے خلیج میکسیکو کا نام گلف آف امریکہ کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید