اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات کی۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری ،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔