اسلام آباد (رانا غلام قادر) پمز ہسپتال فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف ،فائر سیفٹی ونگ نے15فروری 2018 کو رپورٹ ہسپتال انتظامیہ کو بھجوائی جس میں فائر سیفٹی متعلق خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی ،8 جون 2023 کو پمز کے لیے ’’ہیزرڈ الرٹ‘‘ جاری کیا گیا ، دیگر خامیوں کے علاوہ ایمرجنسی راستے بند اور کھلی وائرنگ کی بھی نشاندہی کی گئی۔