• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال منتقلی پرحکومت نے ڈرامہ رچایا، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے پرحکومت نے ڈرامہ رچایا، عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر نواز شریف،مریم نواز کا منفی کردار رہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔ 27ستمبر کو لانگ کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ "میں سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن تھی کہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں پر ان کا مکمل علاج کیا جائے اور ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو عمران خان کی صحت کا مکمل جائزہ لے لیکن حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی اور عمران خان کو رات کے اندھیرے میں اسپتال لیکر آئے اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو شفاء اسپتال میں بیٹھایا گیا اور ڈاکٹر عظمیٰ کو پمز اسپتال میں بیٹھایا گیا جس کے بعد ہمیں لگتا ہے کہ انہوں نے عدالتوں کے فیصلوں کی کھلم کھلا توہین کی اور عدالتوں کا مذاقبنایا گیا اور پوری دنیا کو باور ہوگیا کہ پاکستان میں عدالتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید