• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پھول بیچنے والی 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

کراچی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں پھول اور کھلونے فروخت کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک رکشہ ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست گزار نے بتایا ہے کہ میں اور میرا 16 سالہ بیٹا شادی ہال میں ڈش واشر ہیں اور 13سال کی بیٹی چکلالہ میں پھول کھلونے فروخت کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید