دکی (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئی، جسکے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔