لاہور (آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو سانحہ پمز سے متعلق آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ مسلم لیگ ن کو سانحہ پمز کے بعد لئے جانے والے ایکشن کے بارے میں آگاہ کیا۔