• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام بھی دیا ۔
اہم خبریں سے مزید