• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ لو! حکومت گرانے کا اعلان کردیا تو ہمیں سنبھال نہیں سکو گے‘ حافظ نعیم

راولپنڈی، لاہور (خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ لو! مسئلہ حل کرو ورنہ تین ستمبر شٹرڈاؤن ،پھر لانگ مارچ ہوگا، انقلاب کی کال دوں گا پھر تیار رہنا اس کا سامنا کرنے کے لیے،انہوں نے حکومت سے پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے وصول کیا جانے والا بھتہ فوری طور پر ختم ، پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنے اور مہنگے آئی پی پیز کے معاہدوں کے خاتمے کے مطالبات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا اور ہم نے اگر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کردیا تو سنبھال نہیں سکو گے،گزشتہ روز جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، انہیں عوام کو ریلیف دینا نہیں آتا، بجلی کے بم، مہنگائی اور نئے نئے ٹیکس لاگو کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید