اسلام آباد (کامرس رپورٹر) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اڑان پاکستان کے تحت 60ارب26کروڑ روپے مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ان میں سے دو میگا منصوبے حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیج دیئے گئے، اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا،گلگت بلتستان حکومت کے صحت کے شعبے سے متعلق نظرثانی شدہ منصوبے ’’گلگت میں میڈیکل و نرسنگ کالج کے قیام کیلئے چار ارب 92کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، کراچی میں ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبے کا دوسرا نظرثانی شدہ منصوبہ ’’کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ‘‘ کی منظوری دی گئی، جس کی مالیت 19,544.830ملین روپے ہے۔