اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اپٹما کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کریک ڈاؤن کا خیرمقدم، ای ایف ایس کے تحت درآمدی کپڑے کا تفصیلی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹنگ شروع۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد کیے جانے والے کپڑے کی مبینہ غلط اعلامیہ بندی (مس ڈیکلیریشن)کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان کسٹمز کے کریک ڈاؤن کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس عمل نے ملکی مینوفیکچررز کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور حکومت کو محصولات (ریونیو) کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔