• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرتوں میں اضافہ،غیرمحفوظ روزگار کا خاتمہ کیا جائے، ملک گیر لیبر کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منعقدہ ملک گیر لیبر کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہےکہ مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں اضافہ اورٹھیکیداری، تھرڈ پارٹی ایمپلائمنٹ اور تمام استحصالی و غیر محفوظ روزگار کا خاتمہ کیا جائے ایچ آئی وی سانحہ میں ملوث تمام سیسی افسران کو قرار واقعی سزا دی جائےنیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام آرٹس آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ ملک گیر لیبر کانفرنس میں دیگر مطالبات میںکہا گیا کہ ہوم بیسڈ، زرعی اور غیر رسمی شعبے کے مزدوروں سمیت تمام محنت کشوں کو قانونی شناخت، سماجی تحفظ اور پنشن دی جائے یونین سازی، اجتماعی سودے کاری اور پُرامن احتجاج کے حقوق پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائےخواتین و مردوں کے لئے مساوی کام کی مساوی اجرت اور کام کی جگہوں پر ہراسانی، تشدد اور امتیاز کا خاتمہ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید